ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے باضابطہ طور پر فولڈ ایبل اسمارٹ فون کی دنیا میں قدم رکھنے کی تیاری کرلی۔
برسوں تک سام سنگ اور دیگر حریف کمپنیوں کو اسکرین پر پڑنے والی شکنوں اور ناقابلِ اعتماد ہِنج جیسے مسائل سے نبرد آزما ہوتے دیکھنے کے بعد، اب ایپل کو یقین ہے کہ وہ ان تمام رکاوٹوں کا حل نکال چکا ہے اور اسی اعتماد کے ساتھ وہ میدان میں اتر رہا ہے۔
ایپل کے معروف تجزیہ کار منگ چی کو کے مطابق فولڈ ایبل آئی فون کی لانچنگ 2026 کے آخر میں متوقع ہے۔
یہ فولڈ کیا جانے والا کوئی عام سا آئی فون نہیں ہوگا بلکہ میک رومرز کے مطابق یہ ڈیوائس ایپل کی اب تک کی سب سے جرات مندانہ اور انقلابی ٹیکنالوجی ثابت ہو سکتی ہے۔