معروف صحافی اور اینکر پرسن ارشاد بھٹی کا اہلیہ کے ساتھ بادشاہوں کے انداز میں کرائے گئے فوٹو شوٹ نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی۔
ارشاد بھٹی نے اہلیہ کی سالگرہ کو یادگار بنانے کے لیے ترکیہ کے تاریخی شہر استنبول میں واقع ایک شاندار روف ٹاپ کا انتخاب کیا جہاں ان کے شاہی فوٹو شوٹ نے جشن میں چار چاند لگا دیئے۔
اس موقع پر ان کی اہلیہ سما راج نے ایک ویڈیو اور جذباتی پیغام شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ شکریہ، آپ نے میری سالگرہ کو یادگار بنا دیا۔ آپ کی موجودگی میری زندگی کا سب سے بڑا تحفہ ہے۔ اللہ ہمیشہ مجھے آپ کی قربت سے نوازے، آمین۔