ٹیکنالوجی کمپنی سام سنگ نے دیواروں سے بڑا ٹی وی متعارف کرا دیا۔ کمپنی نے کنزیومر الیکٹرونکس شو (سی ای ایس) 2026 میں 130 انچز بڑا مائیکرو آر جی بی ٹی وی نمائش کے لیے پیش کیا جو اب تک کا سب سے بڑا اور جدید ڈسپلے ہے۔
امریکی شہر لاس ویگس میں منعقد ایونٹ میں پیش کیے جانے والے نئے آر 95 ایچ ماڈل میں آڈیو کو ڈسپلے کے فریم میں جوڑا گیا ہے اور اسکرین کی پیمائش نے میچ کے لیے ٹیون کیا گیا ہے جس کا مقصد آواز، تصویر اور ٹی وی کی اسپیس میں قدرتی تعلق پیدا کرنا ہے