پاکستان کی نامور صوفی گلوکارہ عابدہ پروین کی وفات کی خبریں سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہیں تاہم ان کی بیٹی نے خبروں کو غلط قرار دے دیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سوشل میڈیا پر معروف گلوکارہ عابدہ پروین کے انتقال کی خبریں تیزی کے ساتھ وائرل ہوئیں اور یہ افواہ اڑائی گئی کہ گلوکارہ وفات پاچکی ہیں۔
عابدہ پروین کی بیٹی نے سوشل میڈیا پر چلنے والی ان تمام خبروں کو افواہ قرار دیا ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ سوشل میڈیا پر چلنے والی تمام خبریں غلط اور بے بنیاد ہیں ان کی والدہ بالکل خیریت سے ہیں۔